غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں لیتے، نیتن یاہو

 غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں لیتے، نیتن یاہو


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے صرف انہیں آگاہ کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے، رفح اور خان یونس میں بھی حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے، اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ سطح پر سکیورٹی کی ذمہ داری خود لیتے ہیں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔



تبصرے